بھارتی آبی جارحیت جنگ کی بڑی وجہ بن چکی ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

بھارتی آبی جارحیت جنگ کی بڑی وجہ بن چکی ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

  

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت پاک بھارت جنگ کی بڑی وجہ اور مسئلہ کشمیر کی طرح نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔گزشتہ روز'' بھارتی آبی دہشت گردی '' پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ بھارت کئی سالوں سے پاکستانی دریاؤں پر ڈیرھ سو سے زائدچھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبے بنا رہا ہے جن میں بہت سے مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دریائے چناب اور دریائے جہلم پر 33 ڈیم بنا چکا ہے،جبکہ 6 ڈیم اور آبی توانائی کے مزید 10 منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ بھارتی آبی دہشتگردی سے پاکستانی دریائے چناب پہلی بار خشک ہو چکا ہے ۔ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج پر پانی کا ذخیرہ ختم جبکہ منگلا اور تربیلا ڈیم مارچ کے پہلے ہفتے میں خالی ہونے کا اندیشہ ہے اور یہی تشویشناک روش جاری رہی توپاکستان ایک ایک بوند پانی کے لئے بھارت کا محتاج ہو جائے گا۔ورلڈ بنک نے بھی بھارت کو ہمارے دریاؤں پر ڈیم سازی کی اجازت دے دی ہے کیونکہ ہمارے پاس پانی کا ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیم موجود نہیں ہیں،پاکستان میں ڈیم سازی کی بات کرتے ہیں تو ''را'' اور ''سی آئی اے'' کے ایما پر وطن دشمن عناصرفورا ً ڈیم سازی کے خلاف صف آرا ہوجاتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -