بم ڈسپوزل کا عملہ جان پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتا ہے،وحید عالم

بم ڈسپوزل کا عملہ جان پر کھیل کر ہماری حفاظت کرتا ہے،وحید عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ 127کے ایم این اے وحید عالم خان نے اپنی یونین کونسل 232کے چیئرمین اجمل ہاشمی کے ساتھ ٹاؤن شپ کے بم ڈسپوزل آفس میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیو الوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وحید عالم اور اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل جل کر ہی وطن عزیز کی خدمت کرنی ہے بم ڈسپوزل کا عملہ اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچاتا ہے ہمیں اپنے بہادر عملے پر ناز ہے جو ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حکومتی کاوشوں سے ملک میں امن آچکا ہے اور وطن عزیز آج محفوظ ہاتھوں میں ہے ہم نے باقی ایشو ز کو بھی حل کرنا ہے اور عوام کو مہنگائی اور بے ورز گاری جیسے مسائل سے بھی نجات دلانی ہے۔

وحید عالم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -