جے آئی یوتھ نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے مثبت شہری بنائے گی،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ لاہور کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے مثبت اور کار آمد شہری بنائے گی ۔ملک کے نوجوانوں کی بڑی تعداد سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر منظم ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جے آئی یوتھ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک اور سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف بھی موجود تھے ۔
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ نوجوان اس قوم کا سرمایہ ہیں اور ان ہی کے ذریعے ملک میں تبدیلی اور اسلامی انقلاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ جے آئی یوتھ کے صدر شاہد نوید ملک نے کہا کہ جے آئی یوتھ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ میلہ کروانے جا رہی ہے جس میں ایک ہزار سے زائد کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ لاہور میں یہ کرکٹ میلہ بیک وقت تقریباً 25گراؤنڈز میں کھیلا جائے گا ۔ اور اس 18فروری سے شروع ہو کر 18مارچ تک رہے گا ۔ کرکٹ میلہ کے سیمی فائنل ، کوارٹر فائنل اور فائنل میچز فلڈ لائٹ میں کھیلے جائیں گے کرکٹ میلہ کی افتتاحی تقریب کل 10فروری کو فلیٹیز ہوٹل میں رکھی گئی ہے ۔ جس میں سابق کرکٹر عبد القادر مہمان خصوصی ہوں گے ۔
ذکر اللہ مجاہد