این اے154،نوازلیگ کے 6رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

این اے154،نوازلیگ کے 6رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)نوازلیگ کے سابق امیدواران اسمبلی ،بلدیاتی اراکین اور6رہنماؤں کی وکٹیں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئیں اور ان رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں عمران خان پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، تفصیلات کے مطابق این اے154لودھراں سے تعلق رکھنے والے آرائیں برادری اور دیگر سرکردہ افراد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات میں کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں نواز لیگ اپنی ہی پارٹی کے درپے نظر آتی ہے منشور کے مطابق ایک دھیلے کا کام نہیں ہوا اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل عمران خان کی قیادت سے لازم و ملزوم ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -