شالیما ر روز، تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ریڑھی بانوں اور ٹھیلوں کا صفایا

شالیما ر روز، تجاوزات کے خلاف آپریشن ، ریڑھی بانوں اور ٹھیلوں کا صفایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)میئر لاہور کی ہدایات پر شالیمار زون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کی سربراہی میں جی ٹی روڈ ،انیا والا موڑ ، دربار مادھو لعل حسین، پاکستانی بازار ، شالیمار چوک،گھاس منڈی سٹاپ،چاہ میراں،نیلم سینما چوک میں کچی اور پکی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔جبکہ ان علاقوں سڑکوں اور بازاروں میں ریڑھی بانوں ،ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔ڈپٹی چیف افسر ملک طارق کی سربراہی میں بازاروں میں دکانداروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئی پکی تجاوزات،تھڑے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کیے گئے۔جبکہ اس ضمن میں شالیمار زون میں روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ آپریشن بھی کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف شکایات کے اندارج کے لیے ایک کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے۔
تجاوزات