سٹوڈنٹ سٹارٹ اپ بزنس سنٹر کا انٹر پر نیورشپ کے حوالے سے سیمینار

سٹوڈنٹ سٹارٹ اپ بزنس سنٹر کا انٹر پر نیورشپ کے حوالے سے سیمینار

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے سٹوڈنٹ سٹارٹ اپ بزنس سنٹر کے زیرِاہتمام انٹر پر نیورشپ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ایم اے جناح کیمپس میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں ذاتی کاروبار اور انٹر پر نیورشپ کی افادیت اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک مہمانِ خصوصی تھے۔دیگر مقررین میں الماس حیدر، عشبہ کامران اور ڈاکٹر خالد اقبال شامل تھے۔مقررین نے ذاتی تجربات کی بنیاد پر حاصل کردہ کاروباری کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے پیشہ ور افرادی قوت کے حصول کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور بزنس سٹڈیز کے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے سٹوڈنٹ سٹارٹ اپ بزنس سنٹر کے اقدامات کی تعریف کی۔اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -