ایل ڈی اے کی نجی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

ایل ڈی اے کی نجی رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

  

لاہور (نمائندہ پاکستان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزملتان روڈ کے نواحی علاقے برکت کالونی کے قریب واقع چار غیر قانونی رہائشی سکیموں میں کارروائی کر کے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے تھیم پارک سکیم میں سوسائٹی کا دفتر اور سڑک مسمار کر دی‘القادر ایسوسی ایٹس سکیم میں سیوریج سسٹم‘ پی سی سی روڈ اور سوسائٹی کا دفتر جزوی طور پر مسمار کردیئے‘پنجاب گارڈن سکیم کی چاردیواریاں ‘گارڈ روم ‘دو گیٹ مسماراور سوسائٹی دفتر سربمہر کر دیاجبکہ منظور گارڈن میں زیر تعمیر سٹرکچر مسمار اور دودکانیں سربمہر کر دیا۔

ایل ڈی اے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -