ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات موبائل فونز و گاڑیوں سے محروم
لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ، موبائل فونز ، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھین لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے وقا ص کے گھر سے4لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ملت پارک کے علاقے میں سر فر از کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے کبیرکے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ۔ ہنجر وال کے علاقے میں رضا اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون، سو ل لا ئن کے علاقے میں با بر کی فیملی سے دو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ، نو اب ٹا ؤ ن میں عا صم اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوات،نقدی اور موبائل فون چھین ، لٹن روڈکے علاقے میں صہیب سے50ہزار روپے اورموبائل فون ، نشتر کالونی میں واجد سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔چو ہنگ میں احمد،شا لیما ر میں تنز یل اور ساندہ سے کاریں جبکہ سمن آباد ، یکی گیٹ ، لوئر مال ، سول لائن ، مصر ی شا ہ،سمن آ با د سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔