پنجاب بھر میں 847ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 533شدید زخمی

پنجاب بھر میں 847ٹریفک حادثات ، 8افراد جاں بحق ، 533شدید زخمی

  

لاہو ر(کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے847مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں533افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں404افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 422ڈرائیور،22کم عمرڈرائیور،386مسا فراور 137پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت239متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد78حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 56حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل945متاثرین میں781مرد اور164خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں135فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور552افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 258زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں663موٹر سائیکلز،113آٹو رکشے ،83مو ٹر کاریں ،11مسافربسیں ،44وین ،30ٹرک اور88دو سری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -