سیف سٹی کیمروں سے پولیس ناکوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

سیف سٹی کیمروں سے پولیس ناکوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی ناکوں پر حاضری کو یقینی بنانے اور شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور رشوت وصولی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد سیف سٹی کے کیمروں سے پولیس ناکوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کا داؤ بھی نہیں لگا سکیں گے، متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکاروں ک وناکوں پر موجود رہنا پڑے گا، ناکے پر اہلکار نہ پہنچنے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کو رپورٹ کیا جائیگا۔

سیف سٹی کی سفارشات پر پہلے بھی متعدد اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوچکی ہے جبکہ اعلیٰ افسران کی سی سی پی او کیساتھ میٹنگ کے بعد مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -