مصری شاہ:نوجوان کی خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خودکشی کی کوشش

مصری شاہ:نوجوان کی خود پر مٹی کا تیل ڈال کر خودکشی کی کوشش

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ کے علاقے میں 20سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے بلا ل پارک کے رہائشی 20سالہ نوجوان شہباز نے اپنے کزن کے ساتھ جھگڑا ہونے اور گھر والوں کے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر کی چھت پر جا کر اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی شور کی آواز سن کر اہل خانے نے موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے آگ پر قابو پاکر شہباز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔

جہاں اس کی حالت بدستور خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -