میڈیکل سٹور پر چھاپہ، ممنوعہ ادویات برآمد، دو افراد گرفتار، تیسرا فرار

میڈیکل سٹور پر چھاپہ، ممنوعہ ادویات برآمد، دو افراد گرفتار، تیسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے لاہور کو دی گئی شہری محمد رشید ٹیپو کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارما پلس پلاٹ نمبر نو بلاک اے ون کمرشل زون ویلنشیا ٹاؤن سکیم لاہور میں غیر قانونی اور سمگل شدہ ادویات فروخت کی جا رہی ہیں۔ جسے ڈی سی او کی ہدایت پر چیک کیا گیا تھا جس پر میڈیکل سٹور والے رنگے ہاتھوں غیر قانونی اور ممنوعہ اور سمگل شدہ ادویات فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے سامنے دو افراد پیش بھی ہوئے جبکہ تیسرا فرار ہو گیا جس پر کمیٹی نے ان کے خلاف سیکشن 23.27 ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جلد از جلد کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔

مزید :

علاقائی -