شمالی چھاؤنی میں شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ‘ ملزم گرفتارشراب برآمد

شمالی چھاؤنی میں شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ‘ ملزم گرفتارشراب برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر) ڈیفنس اے پولیس نے بینک کے سکیورٹی گارڈکو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مرکزی ملزم بینک کا ملازم ہے۔اسی طرح شمالی چھاؤنی پولیس نے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کرشراب کی 200 بوتلیں، 400 آدھے، 750 خالی بوتلیں، 06 عدد الکوحل گیلن،رکشہ، لیبل، فلیورز و دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی کینٹ محمد نوید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ ساجد صدیق کو قتل کرنے کے مرکزی ملزم کاشف مسیح اور اس کے ساتھی سیف اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے ملزم کاشف سے مسروقہ مال قبضہ میں لے لیا ۔ ایس پی کینٹ محمد نوید نے مزید بتایا کہ شمالی چھاؤنی پولیس نے برکی روڈ پر شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم منیر مسیح کو گرفتار کر کے شراب کی 200 بوتلیں، 400 آدھے، 750 خالی بوتلیں، 06 عدد الکوحل گیلن،رکشہ، لیبل ، فلیورز ودیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزم شہر میں رکشہ پر شراب سپلائی کرتا تھا۔ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔
ایس پی کینٹ محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ڈیفنس اے سب انسپکٹر یاسر عباس ، ایس ایچ او شمالی چھاؤنی انسپکٹر شاہ زیب خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -