مانگا منڈی: تیز رفتار کار الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، 3افرادزخمی

مانگا منڈی: تیز رفتار کار الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق، 3افرادزخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار کے باعث کا الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں کے قریب تیز رفتار کار موٹ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور عمر مرزا موقع پر جاں بحق جبکہ اجمل ، کامل اور یاسر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

کار میں سوار افراد اوکاڑہ سے لاہور آرہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید :

علاقائی -