بداخلاقی کاشکار بچی کا ملزم کواپنا مجرم تسلیم کرنے سے انکار

بداخلاقی کاشکار بچی کا ملزم کواپنا مجرم تسلیم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چائلڈ ماڈل کورٹ کے جج محمد اختر بھنگو نے ٹاؤن شپ سے اغوا ء کرکے بداخلاقی کا نشانہ بننے والی بچی حفیظاں بی بی نے عدالت میں موجود ملزم عدنان کو اپنا ملزم تسلیم کرنے سے انکار کردیا،فاضل جج نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چائلڈ ماڈل کورٹ کے جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں تھانہ ٹاون شپ پولیس نے 12سالہ بچی حفظاں کو اغوا ء کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک ملزم عدنان کے خلاف چالان پیش کیا ،عدالت میں دوران سماعت بچی نے عدالت میں موجود ملزم عدنان کو اپنا ملزم ماننے سے انکار کردیا ہے ،عدالت میں بیان دیا کہ جو ملزم عدالت میں موجود ہے ،اس نے اسے ہاتھ تک نہیں لگایا ،اس کو عثمان نے اغوا ء کیا تھا ،پولیس نے اس کو غلط پکڑا ہے ،عدالت میں ملزم عدنان کے وکیل نے ملزم کی بری کرنے کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو عدنان کوبری کردیا۔

مزید :

علاقائی -