ایف آئی اے 8سال قبل تین ملزموں کا چالان پیش کر کے بھول گئی

ایف آئی اے 8سال قبل تین ملزموں کا چالان پیش کر کے بھول گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی کارروائی،8 سال قبل بغیر شکایات کے تین ملزمان کو مقدمے میں ملوث کرکے چالان پیش کردیا ،بعد میں پیروی بھول گئی۔ ملزمان عدالت میں پیش اور ایف آئی اے حکام غائب ،فاضل جج نے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق کی عدالت میں شاہدرہ کے یوٹیلٹی سٹور کے 3 ملازم عبدالرحمن،ثنا اللہ اور محمد دین کے خلاف 2010ء میں چالان پیش کیا گیا،اس چالان میں ملزمان پر چینی کی بوریاں خوردبرد کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ چالان عدالت میں آنے کے بعد 8سال سے استغاثہ نے گواہ پیش نہیں کئے اور نہ ہی تفتیشی آفیسر کرامت علی پیش ہوا،ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو نہ کسی سرکاری افسرنے شکایت کی اور نہ ہی پڑتال کے بعد سٹور سے چینی چوری ہونا ثابت ہوئی ،کارروائی ڈالنے کی خاطر اپنے پاس سے ہی مقدمہ بنا کر چالان پیش کردیاگیا۔ ملزم 8سال سے پیش ہورہے ہیں لیکن ایف آئی اے غائب ہے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد دوبارہ کیس کے تفتیشی آفیسر کرامت علی کو طلبی کے سمن بھجوا دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -