قتل کیس کے ایک مجرم کو سزائے موت‘ خاتون سمیت 3بری

قتل کیس کے ایک مجرم کو سزائے موت‘ خاتون سمیت 3بری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کیس میں ایک مجرم نعمت مقبول کو سزائے موت سنا دی جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان کو بری کر دیا گیاہے۔خطرناک قاتل ہونے کی وجہ سے عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے کوٹ لکھپت جیل میں سزا سنائی گئی۔مجرم نعمت مقبول نے منشیات فروشی سے منع کرنے پر شہری محمد امجد کو مغل پورہ کے علاقے درس بڑے میاں میں فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا،قاتل نعمت مقبول اشتہاری رہا،8ماہ بعد مقدمے کے مدعی مقتول کے چھوٹے بھائی الطاف، عرفان اور بشارت کو بھی قتل کر دیا،عدالت نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر مدعی قتل کیس میں پہلے فیصلہ دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔اب عدالت نے محمد امجد کے قتل میں فیصلہ سنایا ہے۔مجرم کے خطرناک ہونے کی وجہ سے اس کو عدالت نہیں لایا گیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد منہاس نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس کو ایک بار پھر سزائے موت اور5لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، اس کے بھائی وارث مقبول، کرامت مقبول اور ماں رضیہ کو بری کر دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -