3سالہ بچے کا اغواء برائے تاوان کیس میں2مجرموں کو 50,50سال قید اور جرمانہ

3سالہ بچے کا اغواء برائے تاوان کیس میں2مجرموں کو 50,50سال قید اور جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاداحمد نے 3سالہ بچے کے اغوا ء برائے تاوان کیس میں ملوث دو مجرموں کو مجموعی طور پر50،50سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 3سالہ بچے کو اغوا ء کرکے بھاری تاوان مانگنے پر دو ملزمان شہباز اور عرفان کے خلاف چالان پیش کیاتھا، یہ چالان 2017ء میں پیش کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -