پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار پی آئی اے کے سابق مینجر لیگل سروسز میاں ناصر میر نے موقف اختیار کیا تھاکہ پی آئی اے کو سنگین خسارے کا سامنا ہے ، اس کے باوجود بھاری تنخواہوں پر غیر قانونی بھرتیاں کر لی گئیں، انہوں نے کہا کہ اخباری اشتہاراور قواعد کے بغیرپی آئی اے میں میرٹ سے ہٹ کر مشرف رسول کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لگا دیا گیا،عاصم رؤف کو ڈپٹی جنرل مینجر اور عاصمہ باجواہ کو ایچ آر کاسربراہ تعینات کر دیا گیا،تمام تقرریاں سیاسی بنیادوں پروزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب عباسی کی سفارش پر کی گئیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت تمام غیر قانونی تقرریوں کو کالعدم قرار دے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
پی آئی اے بھرتیاں