حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ، جیلیں جرائم کی آما جگاہ بن چکی ہیں : ہائیکورٹ

حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ، جیلیں جرائم کی آما جگاہ بن چکی ہیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ٹھونسے گئے ہیں اورحکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔ جیلیں جرائم کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ ریمارکس نئی جیلوں کی تعمیر کے لئے ردا قاضی کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔فاضل جج نے نئی جیلوں کی بروقت تعمیر مکمل نہ کرنے پرہوم سیکرٹری،آئی جی جیل خانہ جات ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے تحریری جواب جبکہ بجلی کنکشن فراہم نہ کرنے پرچیف ایگزیکٹو فیسکواورچیف ایگزیکٹو میپکوکو16فروری کوذاتی طورپرپیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ قیدیوں کی تعداد کے تناسب سے پنجاب میں جیلوں کی تعداد پوری نہیں،اے آئی جی جیل خانہ جات ڈاکٹرقدیر احمد نے پیش ہوکرآئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔ان کا کہناتھا کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد کرتے ہوئے پنجاب میں مزید 12جیلیں کی تعمیر تقریباًمکمل ہوچکی ہیں،عدالتی حکم پراے آئی جی جیل،سی این ڈبلیو سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ، افسران نے بتایا کہ شجاع آباد،خانیوال اورسرگودھا میں زیرتعمیرجیلیں مکمل کرلی گئی ہیں ،سی اینڈ ڈبلیو افسران کا کہناتھا کہ متعلقہ رقم کی ادائیگی کے باوجود لودھراں اورمیانوالی ہائی سیکیورٹی جیل میانوالی میں فیسکو اورمیپکو بجلی اورگیس کا کنکشن نہیں دیا جارہا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تک جیلوں میں ریفارمز اورقیدیوں کی تربیت کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے،جیلیں جرائم کا گڑھ بن گئیں ،لوگ جیلوں میں بیٹھ کر جرائم کرا رہے ہیں، دین اورقرآن کے فرمودات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔
جیلیں

مزید :

علاقائی -