ہائیکورٹ بار انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹرز کی رجسٹریشن کیلئے وکلاء کو 20فروری تک مہلت

ہائیکورٹ بار انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹرز کی رجسٹریشن کیلئے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹرز کی رجسٹریشن کے لئے وکلاء کو 20فروری تک مہلت دے دی گئی ہے ۔چیئرمین الیکشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ وکلاء حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسو ایشن کے آئندہ انتخابات 24فروری کو مکمل طور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے ،ہائیکورٹ بار کے کل 23761 ووٹرز مینول سسٹم میں رجسٹرڈ جبکہ 13548 ووٹرز بائیو میٹرک تصدیق شدہ ہیں ۔بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن کے لئے وکلا ء کو 20فروری تک ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

مہلت

مزید :

علاقائی -