56 کمپنیوں میں کرپشن ریکارڈ کی طلبی کیلئے دائر متفرق درخواست مسترد

56 کمپنیوں میں کرپشن ریکارڈ کی طلبی کیلئے دائر متفرق درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی سمیت پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے ریکارڈ کی طلبی کے لئے دائر متفرق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ۔شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی جس میں 56 کمپنیوں کے ریکارڈ کو طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت عالیہ نے 56 کمپنیوں میں کرپشن کے الزامات اور اس کی تشکیل کے بارے میں دائر بنیادی درخواستوں پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

56کمپنیاں

مزید :

علاقائی -