’’بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں‘‘ عمران خان کی تیسری شادی پر مفتی سعید کا دلچسپ تبصرہ

’’بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں‘‘ عمران خان کی تیسری شادی پر مفتی سعید کا ...

  

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں مگر نہ تو عمران خان کی جانب سے اسے تسلیم کیا جارہا اور نہ ہی تحریک انصاف اسے ماننے کو تیار ہے، تاہم عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مبینہ نکاح خوان مفتی سعید نے اس نکاح پرعلامہ اقبال کا شعر تبصرے کے طور پر پیش کردیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کے مبینہ نکاح خوان مفتی سعید سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی تیسری شادی ہو چکی ہے اور نکاح کو پوشید ہ رکھنے یا انکار کرنے سے متعلق اسلام کے کیا احکامات ہیں؟اس سوال کے جواب میں مفتی سعید نے علامہ اقبال کی نظم کا ایک شعر پڑھا اور مزید تبصرے سے انکار کردیا ، مفتی سعید کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا شعر ہے، ’’بڑی باریک ہیں واعظ کی چالیں، لرز جاتا ہے آواز اذاں سے‘‘

دلچسپ تبصرہ

مزید :

علاقائی -