چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے پر راضی

چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے پر راضی

  

بیجنگ /اسلام آباد( این این آئی )پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے پر راضی ہو گیا،پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر بھی اتفاق کرلیا۔ ایف ٹی اے II کے تحت مذاکرات کا 9واں دور چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر تجارت نے کی۔ذرائع کے مطابق چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے جس سے انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات ختم ہوگئے اور معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کا امکان ہے ۔

چین/راضی

مزید :

علاقائی -