سعودی عرب میں کتے پر تشدد کرنیوالے شہر ی کو 30ہزار ریال جرمانہ

سعودی عرب میں کتے پر تشدد کرنیوالے شہر ی کو 30ہزار ریال جرمانہ

  

مکہ مکرمہ(این این آئی)وزارت ماحولیات ، زراعت نے کتے پر تشدد کرنے والے سعودی پر 30ہزار ریال جرمانہ کردیا اور دو مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کرنے کا فیصلہ سنا یا۔ وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری نے کتے کو گاڑی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا ایک راہگیر نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھی۔ وزارت نے الزام ثابت ہو نے پر مقامی شہری کو جی سی سی ممالک کے مقررہ قانون کے مطابق جرمانے او رتشہیر کی سزا کا فیصلہ کیا۔ ترجمان نے انتباہ دیا کہ جو شخص بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کرے گا اسے مذکورہ سزا ضرور دی جائے گی۔ ایوان شاہی کی طرف سے جی سی سی ممالک کے جاری کردہ قانون کی توثیق کی جا چکی ہے۔ اباالخیل کا کہنا ہے کہ ادارہ احتساب سے مذکورہ فیصلے کی توثیق ہوتے ہی سزا پر عملدرآمد کر دیا جائے گا۔ تشہیر کی سزا فیصلے کے اجراء کے 60دن بعد دی جائے گی۔

کتے پر تشدد

مزید :

علاقائی -