پاکستان حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں : امریکی تھنک ٹینک

پاکستان حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں : امریکی تھنک ٹینک

  

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان پر الزام عائدکیا کہ پاکستان دہشتگرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکہ میں اب اس حوالے سے ماحول تبدیل ہو چکا ہے اور پاکستان امریکہ میں ایسے کئی دوستوں سے محروم ہو چکا ہے جو اس سے پہلے اس کی حمایت کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کے حوالے سے مسئلہ صرف پاکستان کے رضامند ہونے کا نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں ایسی بھرپور کارروائی کیلئے پاکستان کی صلاحیت میں کمی بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،امریکہ اور افغانستان دونوں حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کے اثرورسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر ہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -