پولیس کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرل آف پولیس کی رپورٹ تیار کرنے کی تجویز
اسلام آباد (اے پی پی) ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے ایف آئی جی پی)نے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے اور خامیوں کی نشاندہی کے سلسلہ میں رپورٹ تیار کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ اس ضمن میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کی پولیس قیادت سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی تاکہ موجودہ چیلنجز کے مطابق حقائق پر مبنی قابل عمل اور معقول رپورٹ تیار کی جا سکے۔ترجمان اے ایف آئی جی پی کے مطابق ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اپنے قیام کے شروع سے ہی متعدد اجلاس منعقد کئے تاکہ پولیس کی کارکردگی اور پیشہ واریت کی روز بروز گرتی ہوئی ساکھ کے اہم مسئلہ کی نشاندہی کی جا سکے۔
رپورٹ