مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے افغان وفد پاکستان پہنچ گیا

مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے افغان وفد پاکستان پہنچ گیا

  

اسلام آباد (صباح نیوز)مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے افغان وفد پاکستان پہنچ گیا۔افغانستان کے نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک وفد اسلام آباد پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا افغان وفد امن اور یکجہتی کیلئے افغانستان پاکستان لائحہ عمل کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرے گا۔ امن اور یکجہتی کیلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان انسداد دہشتگردی، تشدد میں کمی، افغان پناہ گزینوں کی واپسی اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی تین تاریخ کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں اعلی سطح کے پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے امن اور یکجہتی کیلئے افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات

Bac

مزید :

علاقائی -