پاکستان کامستقبل روشن ،طاقتور ملک بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ،تھامس ڈریو

پاکستان کامستقبل روشن ،طاقتور ملک بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ،تھامس ڈریو

  

ملتان (این این آئی)پاکستان ہمارابہت اچھا دوست ملک اور 2017ء میں ہم نے دونوں ملکوں کی دوستی کی خوشی منائی ، میں بہت پرامید ہوں کہ یہ دوستی نہ صرف قائم رہے گی بلکہ مزید مضبوط ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو فارن اینڈ کامن ویلتھ آفیسر جونا روپر، ڈپٹی ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی پاکستان کیمی ولیمز اور فرسٹ سیکرٹری (انٹرنل پولیٹیکل) فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس سٹیفن ہل کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ ملتان آفس میں ایک بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت اچھا پروگرام ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اوراس کوکامیاب بنانے کیلئے قومی وصوبائی حکومتیں جو کام کررہی ہیں وہ سراہنے کے قابل ہیں، ہمارا تعاون اس کیلئے دستیاب رہے گا، غریب عوام کے بچے اگرسکولوں میں جائیں گے تواس سے پاکستان کامستقبل بہت روشن ہوگا، ایسے پروگرام جاری رہنے چاہئیں۔

تھامس ڈریو

مزید :

علاقائی -