چودھری رحمت علی ؒ کا جسد خاکی لانے کیلئے ورثا کی این او سی دینے پر آمادگی

چودھری رحمت علی ؒ کا جسد خاکی لانے کیلئے ورثا کی این او سی دینے پر آمادگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمالیہ (نمائندہ پاکستان228نامہ نگار) سماجی شخصیت چوہدری سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوہدری رحمت علیؒ کے ورثاء کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ گذشتہ روز ان کے عزیز واقارب سے بھی ملاقات ہوئی ہے ، جس میں انہوں نے بھی این او سی دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں چوہدری رحمت علی کے ورثاء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کروں گا ، جس میں چوہدری رحمت علی کے ورثاء باقاعدہ این او سی جاری کریں گے۔ این او سی حاصل کرنے سے ا س معاملہ میں آخری قانونی رکاوٹ بھی ختم ہو جائے گی۔ جس کے بعد برطانیہ میں دائر کیس اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے گامزن ہو گا اور چوہدری رحمت علیؒ کے جسد خاکی کو پاکستا ن منتقل کر نے کیلئے برطانیہ کی جانب سے اجازت مل جائے گی۔ چوہدری رحمت علیؒ کا مزار کمالیہ میں ہی بنایا جائیگا۔ اور اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -