این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ سکیم جاری

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ سکیم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کی پولنگ اسکیم جاری کردی،حلقے میں 338 پولنگ اسٹیشن اور ایک ہزار 43 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 12 فروری کو ہوگی۔ جمعہ کوالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔ حلقے میں کل 10 امیدوار مدمقابل اور ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہے۔ 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز ہیں۔حلقے میں 338 پولنگ اسٹیشن قائم اور ایک ہزار 43 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ حلقے میں 338 پریزائڈنگ، ایک ہزار 43 اسسٹنٹ پریزائڈنگ اور 2 ہزار 474 پولنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمد اقبال شاہ، تحریک انصاف کے علی ترین، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرزا محمد علی بیگ مد مقابل ہوں گے۔پولنگ 12 فروری کو ہوگی۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب

مزید :

علاقائی -