ترکی میں پاکستانیوں سمیت 361 غیرقانونی تارکین وطن زیرحراست

ترکی میں پاکستانیوں سمیت 361 غیرقانونی تارکین وطن زیرحراست

  

انقرہ (آئی این پی )ترکی میں سفری دستاویزات نہ ہونے پر 361غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ۔ان افراد میں سے 183افراد کو ازمیر صوبے سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق عراق، شام اور یمن سے ہے جبکہ ارزنجان صوبے سے 178افراد کو حراست میں لیا گیا۔زیر حراست افراد میں پاکستانی اور افغان شہری شامل ہیں اور ان کے ساتھ بچے بھی ہیں۔

ترکی

مزید :

علاقائی -