انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ آئینگے ‘حمزہ شہباز

انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ آئینگے ‘حمزہ شہباز

  

لاہور (این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہعام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر کے دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے آئیں گے سینٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ،صرف نعرے لگانے والوں کو مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی روش کو ترک کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان اسمبلی ہارون سلطان ،چو دھری جاوید علاء الدین اور عون عباس سمیت دیگر پارٹی رہنما ؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینٹ نتخابات ،حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اخلاقیات کے حامل جماعت ہے اور ہم نے اپنے اقدار سے اسے ثابت کیا ہے۔حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی و خو شحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس کیلئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر کے دوبارہ عوام کی خدمت کیلئے آئیں گے۔

حمزہ شہباز

مزید :

علاقائی -