سلامتی کونسل کے ایکٹ 1948کی روشنی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم

سلامتی کونسل کے ایکٹ 1948کی روشنی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایکٹ 1948کی روشنی میں پاکستان کے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کے آرڈیننس کی منظوری دے دی, ہے۔ پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے بارہ فروری کو اجلاسوں کی طلبی کے نوٹیفیکیشنز کے اجراء کے باوجود صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہےْ صدر ممنون حسین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997میں مذید ترمیم کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے یہ ترمیم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایکٹ 1948کی روشنی میں کی گئی ہے اور پاکستان کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق ڈبل ون بی ((Act XXVII 1997 کی ذیلی شق ون میں ڈبل اے (XIV 1948)کے نام سے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس نہیں ہو رہے ہیں جبکہ متذکرہ ترمیم درکار ہے اس لیے آرڈیننس جاری کیا جا رہاہے یاد رہے کہ 12فروری کو سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کیے جانے کے نوٹیفیکیشنز جاری ہو چکے ہیںْ ۔
آرڈیننس

مزید :

علاقائی -