قوم پر مافیا کو مسلط نہیں ہونے دینگے : میاں محمود الرشید

قوم پر مافیا کو مسلط نہیں ہونے دینگے : میاں محمود الرشید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کے سیاہ سفید کے مالک نہیں، ملک کو لوٹنے والے، عدالتی نا اہل شخص سینیٹر بننے لگیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، اسحاق ڈار کی سینیٹ نامزدگی کیخلاف حکمت عملی طے کرلی، قوم پر مافیا کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے سنگین الزامات پر مبنی کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں جبکہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل ہیں اور انکے کاغدات نامزدگی جعلی دستخط کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں، انکی نامزدگی کو چیلنج کرینگے۔دوسری طرف میاں محمودالرشید نے نیب سے تعاون نہ کرنیوالے پنجاب کے اداروں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی، قرارداد کے متن کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ( ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے بعض ادارے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔

مزید :

علاقائی -