واضح ہو گیا نواز شریف کو پروگرام کے تحت نااہل کیا گیا ، کیپٹن ( ر) صفدر
چکوال ( این این آئی) رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں بے نقاب ہونا شروع ھو گئی ھیں اور اب یہ بات واضح ہو کر سامنے آرہی ہے کہ منتخب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پروگرام کے تحت نااہل کیا گیا ہے وہ پاکستان اوورسیز فورم جدہ کے چیئرمین ملک محی الدین اعوان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے بوچھال خور د میں گفتگو کر رہے تھے کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور الحمد اللہ مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور انتخابی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور حالیہ پی پی بیس کے الیکشن میں جس انداز میں چکوال والوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 30ہزار کی لیڈ سے کامیاب کروایا ہے اس سے اپوزیشن جماعتوں پر سکتہ طاری ہو چکا ہے ۔ انشاء اللہ تین مارچ کے بعد سینٹ میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی اکثریت ہو گی اور آنے والے عام انتخابات ووٹ کے تقدس کی بحالی کے ایک نکاتی منشور پر لڑے جائیں گے اور مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔