بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کے لئے تیار

بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کے لئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( پ ر)بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے شہریوں کو مسحور کرنے کو بالکل تیارہے۔ پانی اور لیزر لائٹ کی زبردست ڈانس پرفارمنس کا آغاز ہو رہا ہے ،اب ہر اتوار شام 7 بجے سے 10 بجے تک بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کے شو منعقد کیے جائیں گے۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کراچی کے سیاحتی مقامات میں ایک زبردست اضافہ ہے۔250+فاؤنٹینز،2واٹر سکرینز،6 لیزر گرین اور 350 LEDلائٹنگ پراجیکشنز،2 HD4kویڈیو پراجیکٹرز،180 فٹ بلند فاؤنٹینزدیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کردیگا۔بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین دنیا کی بہترین واٹر ونڈرز کے شہرہء آفاق خالقوں کی تخلیق ہے جنہوں نے سنگاپور سینٹوزا،شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک،فیوچرو سکوپ فرانس، دبئی فاؤنٹین اور دبئی کینال واٹر فال کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔بحریہ ٹاؤن میں موجود کارنیول ایریامیں، جہاں دنیا بھر کے مشہور ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ برانڈز اور پاکستان کے تمام چٹ پٹے کھانوں کے سٹالزہیں، بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین کے شوز کے موقع پر خوب رونق لگے گی۔
بحریہ ڈانسنگ

مزید :

علاقائی -