معروف برانڈز سے مشابہت رکھنے والا منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری سیل

معروف برانڈز سے مشابہت رکھنے والا منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری سیل

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوساکو چوک پر ملاوٹ اورجعل ساز مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز سے مشابہت رکھنے والا منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی ۔دوران کارروائی14ہزار سے زائدتیار اور 17ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے موقع پرضائع کر دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کی گئی۔ فیکٹر ی بغیر لائسنس مشہور برانڈز سے مشابہہ جعلی نام اور بوتلوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کر رہی تھی جوغیر قانونی عمل ہے ۔فیکٹری کو باہر سے تالا لگا کر ٹوٹیوں سے براہ راست ہر سائز کی منرل واٹر بوتلیں تیار کر کے نہ صرف چھوٹے بڑے شہروں میں بلکہ بڑے ا داروں کو سپلائی کی جا رہی تھیں ۔اے ڈی جی نے واضع کیا کہ ناقص پانی کے استعمال سے متعدد جان لیوا اور موذی بیماریاں پھیلتی ہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ پانی خریدتے وقت تمام تفصیلات کا بغور جائزہ لیں۔

فیکٹری سیل

مزید :

علاقائی -