عوام جوتے ماریں ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں ، عابد شیر علی
فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے توانا ئی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام جوتے مار ے ان کو جوپارلیمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں اور پھر ووٹ مانگتے ہیں یہ چوروں اور ڈاکوؤں کا اتحاد ہے جو نواز شریف کے خلاف جمع ہوگئے ہیں اب صرف نواز شریف کا احتساب ہورہا ہے چو روں کا نہیں ،نیب سے کہتا ہوں کہ یو ایس ایڈ کے پیسے کا احتساب کرے جہا نگیر تر ین نے غریب ہا ریو ں کی زمین لیز پر حاصل کی اس زمین سے پیسہ کما کر تمام شوگر ملیں لگائی گئی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف میرا مطالبہ ہے کہ جہا نگیر تر ین جو غریب ہا ریو ں کی زمین لیز پر حاصل کی ہیں ان کا نوٹس لیں ہماری حکومت نے آج لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے ( ن ) لیگ نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ۔2018 ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ ( ن) سرخرو ہوگی ۔ پا کستان کی عوام کو آئندہ جنرل الیکشن میں بتا نا ہو گا کہ چو ر اور ڈاکو کو ن ہے عوام کے ووٹ سے نواز شریف کی نا اہلی واپس کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک تقریب کے دوران یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں ہزاروں میگاواٹ توانائی کے منصوبے مکمل کئے جن کی بدولت آج ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گیا ۔
عابد شیر علی