بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور کشمیر ی طالب علم پر تشدد

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور کشمیر ی طالب علم پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں/نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور کشمیر ی طالب علم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناڈالاجس پر ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اراکین نے شدید شور شرابہ کے بعد بطور احتجاج واک آوٹ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں شرپسندوں کی جانب سے کشمیری طالبعلم کو زدوکوب کرنے کے معاملے پر جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اراکین نے شدید شور شرابہ کے بعد بطور احتجاج واک آوٹ کیا۔اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے ضلع انبالہ میں شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون، شوپور سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو اس کے ساتھی طالب علموں کے گروپ نے زدوکوب کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی نے ایک قصور وار طالب علم کا اخراج کردیا۔
طالب علم پر تشدد

مزید :

علاقائی -