قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے

قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے ٗ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کاروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظورے کے لئے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہو گا جس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کریں گی۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کاروائی سمیت اہم قومی امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہو گا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اسمبلی

مزید :

علاقائی -