افغانستان ، امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی ، 4دہشتگرد ہلاک
کابل (آن لائن)افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی حملے میں ایک چینی اور تین ازبک دہشتگرد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان امریکی اتحادی فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی صوبہ جاؤز جین اور صوبہ بدختاد میں امریکی اور افغان اتحادی فورسز نے بالترتیب داعش اور طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جو کہ چینی یوغر باشندوں کی معاؤنت کررہے تھے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپ میں موجود طالبان چین اور تاجکستان کیساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں مین دہشتگردوں اور مشرقی تیور کستان اسلامک موومنٹ کی بھی مدد کررہے تھے جاوز پولیس کے سربراہ فقیر محمد جاوز چینی نے بتایا کہ حملوں میں ایک چینی اور تین ازبک دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔
مشترکہ فضائی حملے