لٹیروں سے قومی دولت واپس لینے والوں کو عوام کندھوں پر اٹھائیں گے : سراج الحق

لٹیروں سے قومی دولت واپس لینے والوں کو عوام کندھوں پر اٹھائیں گے : سراج الحق

  

لاہور (ا ین این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا قانون کی گرفت سے بچنے کیلئے ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے ، احتساب کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کو اس بارلوٹی دولت ہضم کرنے کا موقع نہیں ملے گا،لٹیروں کو پکڑنے اور ان سے قومی دولت واپس لینے والوں کو عوام کندھوں پر اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عدلیہ کی توہین اور احتساب کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالناجمہوری رویہ نہیں ،عدلیہ کی بالادستی تسلیم نہ کی گئی اور اداروں کو آزادی سے کام کرنے سے روکا جاتا رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلے گی ،انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیمیں احتساب سے بچنے اور چوری کی دولت کو تحفظ دینے کیلئے متعارف کرائی جارہی ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک پر مسلط یزیدی نظام کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ ظلم کے خلاف اٹھنا اور ظالم کا ہاتھ روکنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے اور جو ظالم کا ساتھ اور اسے ووٹ اور سپورٹ دیتا ہے اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ۔

سراج الحق

مزید :

علاقائی -