وزیراعظم نے جنوری 2018 میں منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے جنوری 2018 میں منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنوری 2018 میں منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظوری دے دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی ایس بی میٹنگ منٹس ضمنی منظوری کیلئے بدھ 7 فروری کو وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کئے تھے۔ 9 تا 12 جنوری منعقدہ سنٹرل سلیکشن بورڈ میں مختلف سروسز گروپس کے 200 سے زائد اعلیٰ افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم میٹنگ منٹس کی تاحال اسکی منظوری کے سبب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تاحال اگلے گریڈوں میں 200 سے زائد افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشنز جاری نہیں کئے تھے۔ جمعہ کو وزیراعظم پاکستان کی طرف سے میٹنگ منٹس کی منظوری ملنے کے بعد ہفتے کے ابتدائی دنوں میں پہلے سے طے شدہ افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ سی ایس بی کے خلاف عدالت عامر سے رجوع کرنے والے افسران جن میں قیصر مجید ملک و دیگر شامل ہیں کی ترقیوں کی منظوری بھی مجوزہ بورڈ میں دے دی گئی تھی

وزیراعظم

مزید :

علاقائی -