بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرجعلی دستاویزات پر مسقط جانے والے 9 مسافر آف لوڈ

بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرجعلی دستاویزات پر مسقط جانے والے 9 مسافر آف لوڈ

  

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آبادکے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر مسقط جانے والے 9افراد کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کار روائی کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی پرواز کے پی کے 291 سے 9 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق آف لوڈ کئے جانے والے افراد جعلی دستاویزات پر مسقط جا رہے تھے۔جعلی دستاویزات کے حامل تمام مسافروں کو تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا۔ گرفتارمسافروں میں اظہر، شاہد، محمد ارشاد،سبز علی، محمد نواز، اکبر ، حسن، منہاج اور نواز شامل ہیں۔

بے نظیر انٹر نیشنل

مزید :

علاقائی -