بنی گالہ، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بنی گالہ، اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

اسلام آباد (صباح نیوز) اہلیان بنی گالہ نے کورنگ پل پر سی ڈی اے ،اسلام آباد انتظامیہ اور عمران خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد میں شرکت علاقہ میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئیمظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کامیاب بنانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی، عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد غریب مقامی رہائشیوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ملکیتی جائیداد ہونے کے باوجود مقامی افراد اپنے لیے تین،پانچ مرلے کا مکان نہیں بنا سکتے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقامی راہنما رب نوازعباسی نے کہا کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بنی گالہ میں مزے سے زندگی بسر کررہے ہیں مگر ان کی سپریم کورٹ میں درخواست کی وجہ سے بنی گالہ کے رہائشیوں کو پولیس گرفتار کر رہی ہے۔عمران خان اور ان کے وکیل بابر اعوان درخواست دینے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔بنی گالہ کی زمین سی ڈی اے کی نہیں ہے بلکہ یہ مقامی افراد کی اپنی زمین ہے اگر سی ڈی اے نے قبضے اور تجاوزارت ختم کرنے ہیں تو اپنی زمین پر کرے۔بنی گالہ میں کوئی تجاوزات نہیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -