اوکاڑہ ، تیز رفتار کار ٹرالے سے ٹکرا گئی ، 3افراد جاں بحق ، 2زخمی

اوکاڑہ ، تیز رفتار کار ٹرالے سے ٹکرا گئی ، 3افراد جاں بحق ، 2زخمی

  

اوکاڑہ،حجرہ شاہ مقیم (بیورورپورٹ، نامہ نگار) راجووال کے قریب دیپالپور قصور روڈ پر تیز رفتار کار گنے سے لوڈ ٹرالے کے ساتھ ٹکرا گئی 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور ہسپتال پہنچا دیا گیا تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی 5افراد کار میں سوار ہو کر پاکپتن جا رہے تھے کہ راجووال کے قریب دیپالپور قصور روڈ پر کھڑے گنے سے لوڈ ٹرالے کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جاں بحق ہو نے والوں میں ساجد علی ولد برکت علی ، قبیل لیاقت ولد لیاقت علی ، محمد اعظم ولد غلام سرور ساکنان شیخوپورہ شامل تھے بقیہ دو زخمی جن میں محمد افضل ولد اصغر علی ، کامران ولد محمد شفیق کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی نوشیر وان چانڈیواور اسسٹنٹ کمشنر عابد بھٹی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

جاں بحق

B

مزید :

علاقائی -