موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے علی ترین کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا : مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (این این آئی،آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کو جتنا پیار دے رہے ہیں عمران صاحب وہ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ٗنواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے عمران خان خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا ٗموروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ٗشہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے شہباز شریف جیسے بجلی اور توانائی کے پراجیکٹس لگا کر دکھائیں ٗ شہباز شریف کی بنائی گئی فورنزک لیبارٹری کی وجہ سے عاصمہ کے قاتل کا سراغ ملا جس کا کریڈٹ آپ خیبرپختونخوا کی پولیس کو دے رہے ہیں ٗ2018میں عوام کا تاریخی مینڈیٹ مسلم لیگ ن کا مقدر بنے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف پر اقامے کا الزام لگایا گیاجس کے جلسے سے آپ خطاب کر رہے تھے ان کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نا اہل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ موروثی سیاست پر لیکچر دینے والا کس منہ سے جہانگیر ترین کے بیٹے کے جلسے میں تقریر کر رہا تھا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کرنے والے اپنے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا 60فیصد بھی استعمال نہ کر سکے،کیا یہ بھی محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی سازش ہے؟۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے کو ترقی میں نمبرون کیا ان کا مقابلہ کرنے کے لئے دن رات جاگنا پڑتاہے۔ باتوں سے مقابلے نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان خود 400کنال کے گھر میں رہتے ہیں وہ شہباز شریف کا کیا مقابلہ کریں گے۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے لئے دن رات جاگنا پڑتا ہے شہباز شریف نے محنت کر کے صوبے کو ترقی دی اور دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر لا کھڑا کیا ۔ عمران خان صرف باتیں کرتے ہیں ۔ شہباز شریف کو دنیامانتی ہے،محض باتیں اور تقریریں کر کے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
مسلم لیگ (ن)
Back to Conve