پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے : وزیر اعظم

پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم سے ملاقات کے دوران کیا۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں صدر کی جانب سے لگائی جانے والی ایمرجنسی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقا ت باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ محبت پر منحصر ہیں ۔اس موقع پرمالدیپ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد عاصم نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے کوششوں پاکستان کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور شہریوں کے ساتھ خصوصی تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم/ملاقات

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں انتظامی اصلاحات متعارف کرنے، ادارہ کی تشکیل نو کے مقاصد کے حوالہ سے کام، مواد میں معیاری تبدیلی لانے، پی ٹی وی کے ناظرین کی واپسی اور مختلف پی ٹی وی چینلز کے کام کی لاگت اور انتظامی استدلال کی بہتری سمیت ایک جامع پلان تشکیل دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی سے متعلق گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں کیا۔ سیکرٹری اطلاعات نے وزیراعظم کو ریاستی میڈیا براڈ کاسٹر کے تحت کام کرنے والے مختلف چینلز کی کارکردگی اور مالی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔

شاہد خاقان عباسی/ہدایات

مزید :

صفحہ اول -