عائشہ گلالئی کا عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان

عائشہ گلالئی کا عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کے مدمقابل آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا‘ عائشہ گلالئی نے کہا کہ قوم مخلص لیڈر کی تلاش میں ہے‘ عمران خان نے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو سینٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عائشہ گلالئی نے عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا عائشہ گلالئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑوں گی لوگ مخلص لیڈر کی تلاش میں ہیں۔ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تحریک انصاف نے سرمایہ داروں اور ج اگیر داروں کو سینٹ ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ اول -